ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ''ايكنا'' نے ٹريبون اخبار سے نقل كيا ہے یہ واقعہ اس وقت پيش آيا جب سڑك كنارے كھڑے موٹر سائيكل میں نصب بم پھٹنے سے قريب سے گزرںے والی بس میں سوار افراد حادثے کا شكار ہو گئے۔
سيكورٹی ذرائع كا كہنا ہے كہ بم ريموٹ كنٹرول تھا ۔ پوليس اس واقعہ كی تفتيش كر رہی ہے۔ جس بس پر حملہ ہوا اس میں شيعہ زائرین ايران كی زيارات كو جارہے تھے۔
یاد رہے اس سے پہلے بھی زائرین کی متعدد بسوں کو نشانہ بنایا گیا تھا ۔
۱۰۲۸۱۰۹