جنوبی غزہ میں قرآنی تعليم كے سمر كيمپس كا آغاز

IQNA

جنوبی غزہ میں قرآنی تعليم كے سمر كيمپس كا آغاز

23:56 - June 12, 2012
خبر کا کوڈ: 2345577
بين الاقوامی گروپ : ١۰ جون كو جنوبی غزہ میں حفظ اور تلاوت قرآن كريم كی تعليم كے لیے سمر كيمپس كا آغاز كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے فلسطين خبر رساں ايجنسی "معا" ، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ سمر كيمپس قرآن كريم اور سنت نبوی﴿ص﴾ انسٹی ٹيوٹ كی كوششوں سے غزہ كے جنوبی علاقے میں منعقد كيے جائیں گے ۔
جنوبی غزہ میں مذكورہ انسٹی ٹيوٹ كے انچارج "محمود خاص" نے واضح كيا ہے كہ مكمل طور پر خصوصی فعاليت كرنے والے ان قرآنی كيمپس كی کل تعداد ١۴ ہے جن میں پہلے دن ہی تقريبا ۷۰۰ طلاب نے شركت كی ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ یہ خصوصی كيمپس ۲۰ دن تك جاری رہیں گے جن میں تلاوت اور حفظ قرآن كريم كے ساتھ ساتھ احكام اور اصول قرٲت كی تعليم دی جائے گی ۔
1027263
نظرات بینندگان
captcha