ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «7daysindubai»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ تعليمی كورس ان ڈرائیور حضرات کو قرآنی درسوں کے ذریعے نظم و ضبط سکھانے کے لیے منعقد کیا جائے گا جن کی اخلاقی خلاف ورزیوں کے بارے میں مسافروں نے شکایتیں درج کرائی ہیں ۔
دبئی ٹيكسی ايسوسی ايشن كے صدر "يوسف آل علی " نے اعلان كيا ہے كہ ہم قرآنی تعليمات سے استفادہ كرتے ہوئے اس كورس كے شركاء كی مدد كرنا چاہتے ہیں تاكہ قرآنی آيات اور بالخصوص انسانيت كے ساتھ تعلق كی طرف اشارہ كرنے والی آيات میں غورو فكر كے ذريعے ان كے اخلاق اور رفتار كو سنوارا جا سكے ۔
1027277