۱۱ سالہ بحرينی بچے كے مقدمے كی سماعت ۲۰ جون تک ملتوی

IQNA

۱۱ سالہ بحرينی بچے كے مقدمے كی سماعت ۲۰ جون تک ملتوی

23:53 - June 13, 2012
خبر کا کوڈ: 2346388
بين الاقوامی گروپ : ايك ماہ پہلے گرفتار ہونے والے ۱۱ سالہ بحرينی شيعہ بچے "علی حسن" كے مقدمے كی سماعت ۲۰ جون تك ملتوی كر دی گئی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «lapresse»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بحرین کے دارالحکومت "منامہ" كے نواحی شہر "الاحداث" كی عدالت نے اس ۱۱ سالہ بچے كو قومی سيكورٹی كے خلاف اقدامات كے جرم میں سزا سنانی تھی ليكن عدالت کے حکم سے مقدمے كی سماعت كو ۲۰ جون تك ملتوی كر ديا گیا ہے ۔
واضح رہے كہ یہ عدالتی ٹربيونل ١۰ منٹ تك جاری رہا جس میں علی حسن كا جرم غير قانونی مظاہروں میں شركت اورشاہراہوں كو كوڑاكركٹ كی ٹوكريوں سے بلاك كرنا بتایا گيا ہے لیکن بيشتر تحقيقات كے لیے بچے كو وقتی طور پر آزاد اور والدين كے سپرد كيا گيا ہے ۔
1028638
نظرات بینندگان
captcha