سعودی ولیعھد شہزادے نایف بن عبد العزیز كا انتقال

IQNA

سعودی ولیعھد شہزادے نایف بن عبد العزیز كا انتقال

23:58 - June 16, 2012
خبر کا کوڈ: 2348045
بين الاقوامی گروپ : آج ١٦ جون كوسعودی شہزادہ نايف بن عبد العزيز جنيوا میں انتقال كر گیا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے فرانس سے نكلنے والے اخبار، روزنامہ "لوفيگارو" ، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ آج صبح جنيوا میں سعودی عرب كا شہزادہ نايف بن عبد العزيز انتقال كر گیا ہے ۔
نايف بن عبد العزیز جس کی عمر ۷۸ سال تھی ١۹۳۳ء میں سعودی عرب كے شرہ طائف میں پيدا ہوا اور یہ سعودی عرب كے بادشاہ " عبد اللہ" كا سوتيلا بھائی تھا ۔
واضح رہے كہ لبنان كے سٹلائیٹ چينل "المنار" نے كچھ دن پہلے اعلان كيا تھا كہ سعودی شہزادہ نايف بن عبدالعزيز اس وقت علاج كے لیے بيرون ملك كے سفر پر ہے ،جو طویل عرصے کی بیماری كے باعث بولنے سے معذور ہوچكا ہے ، اسی طرح سعودی وزير خارجہ سعود الفيصل کی بیماری کے بارے میں اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن کے مطابق اس پر کسی بھی وقت فالج كے حملے ہو سکتا ہے ۔
1031288
نظرات بینندگان
captcha