محمد مرسی حلف اٹھائیں گے۔

IQNA

محمد مرسی حلف اٹھائیں گے۔

23:18 - June 19, 2012
خبر کا کوڈ: 2350160
بين الاقوامی گروپ: اخوان المسلمون سے وابستہ فریڈم اينڈ جسٹس پارٹی مصر نے اعلان كيا ہے ملك كے نئے صدر محمد مرسی كی حلف برداری كی تقريب 22 جون جمعہ كے دن تحرير اسكوائر میں منعقد ہو گی۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' نے العالم نيوز چينل سے نقل كيا ہے ۔ فریڈم اينڈ جسٹس پارٹی نے صدارتی انتخابات كے دوسرے مرحلے میں محمد مرسی كی كاميابی كا اعلان كرتے ہوئے كہا ہے: مصر كے نئے صدر محمد مرسی كی حلف برداری كی تقريب 22 جون جمعہ كے دن تحريراسكوائر میں منعقد ہو گی۔
اس پارٹی نے اعلان كيا ہے محمد مرسی انتخابات میں كاميابی كے بعد تحريراسكوائر میں عوام كے سامنے حلف اٹھائیں گے۔ اس تقريب میں اخوان المسلمين كے راہنما اور دوسری پارٹيوں كے راہنما شركت كریں گے۔
مصری آئين كے مطابق صدر مملكت پارليمنٹ كے سامنے حلف اٹھاتا ہے۔ ليكن پارليمنٹ كے توڑے جانے كے بعد محمد مرسی فوجی كونسل كے بجائے ملت كے سامنے تحريراسكوائر میں حلف اٹھائے گے۔

1033004
نظرات بینندگان
captcha