علمی و ثقافتی انسٹی ٹيوٹ دارالحديث كے شعبہ بين الاقوامی امور و تعلقات كے ثقافتی معاون حجت الاسلام و المسلمين "محمد تقی سبحانی نيا" نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے ساتھ مبعث پيغمبر اسلام (ص) كے اہداف اور مشہور حديث «انّی بعثت لاتمم مكارم الاخلاق» كے ظريف نكات كے بارے میں گفتگو كی ہے ۔
انہوں نے كہا ہے كہ انسان كے تين پہلو اور حيثيتیں ہیں ، حيوانی حيثت اور پہلو اس طرح انسانی اور الہی پہلو ؛ اور جو چيز اسے ديگر مخلوقات سے ممتاز كرتی ہے وہ اس كا انسانی اور الہی پہلو ہے یہی پہلو اس كو فرشتوں سے بھی بلند مقام عطا كرتا ہے ۔ خدا نے انسان كوعقل(رسول باطنی) عطا كی تاكہ اس كے ذريعے انسان كو اچھے اور مطلوبہ راستوں كی جانب ہدايت كرے تاكہ وہ حيوانيت كے مرتبے سے نكل كر انسانيت كے باعظمت مقام پر فائز ہو سكے ۔
1031845