مستشرقين كے اشتباہ كی اصل وجہ ، پيغمبر اسلام كی سيرت اور قرآن كے درميان جدائی ڈالنا ہے

IQNA

مستشرقين كے اشتباہ كی اصل وجہ ، پيغمبر اسلام كی سيرت اور قرآن كے درميان جدائی ڈالنا ہے

21:19 - June 20, 2012
خبر کا کوڈ: 2351057
علم و فكر گروپ : مستشرقين نے اسلام سے متعلق اپنی تحقيقات میں تاريخ اسلام اور اور سيرت پيغمبر كو قرآن سے جدا كر كے پيش كيا ہے اور مغربی مستشرقين كی جانب سے ان دو مسئلوں كے درميان جدائی معاشرے میں اسلامی تعليمات اور قرآنی احكام كے معطل ہونے كا سبب بنی ہے ۔
شہيد بہشتی يونيورسٹی سے منسلك الہيات فيكلٹی كے استاد "عباس احمدوند" نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے ساتھ خصوصی گفتگو كے دوران پيغمبر اكرم (ص) كی شخصيت كے ساتھ مغربی دنيا كے سلوك اور آپ (ص) كے بارے میں مستشرقين كے نقطہ نظر كی جانب اشارہ كرتے ہوئے خيال ظاہر كيا ہے كہ قابل افسوس بات ہے كہ ہم نے پيغمبر اكرم (ص) كی حيات مباركہ كے بارے میں بہت كم كام كيا ہے ؛ آپ (ص)مسلمانوں كے قائد كے عنوان سے ہمارے لیے بہت عظيم اور مقدس شخصيت ہیں اور مسلمانوں سے ہٹ كے دوسروں كی نظر میں بھی آپ(ص) كی بہت زيادہ اہميت ہے ۔
1032957
نظرات بینندگان
captcha