ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كی رہورٹ كے مطابق ، یہ كتاب كالج چسٹر برطانیہ سے تعلق ركھنے والے كريسٹوفر پارٹرٹريج كی زير صدارت محققين كے ايك گروپ كی جانب سے دنيا میں موجود مختلف اديان كی معرفی كے لیے كی گئی كوششوں كا نتيجہ ہے جس كا فارسی ترجمہ عبد العلی براتی نے كيا ہے ۔
اس رپورٹ كے مطابق ، آج اكيسویں صدی كی دنيا میں اديان كی اہميت كے بارے میں معلومات اور آگاہی كے حصول كی جانب لوگوں كے رجحان كا مشاہدہ كيا جا رہا ہے ، اديان نے نہ صرف یہ كہ تاريخ انسانيت میں تہذيبوں كی بنيادی تشكيلات میں مدد فراہم كی ہے بلكہ عصر حاضر میں بھی بين الاقوامی سطح پررونما ہونے والے اہم واقعات میں كليدی كردار ادا كيا ہے ۔
1033448