تہران ؛ ميلاد ٹاور میں "قرآنی تحقيقات" كے عنوان سے چھٹی بين الاقوامی كانفرنس كا انعقاد

IQNA

تہران ؛ ميلاد ٹاور میں "قرآنی تحقيقات" كے عنوان سے چھٹی بين الاقوامی كانفرنس كا انعقاد

21:19 - June 20, 2012
خبر کا کوڈ: 2351059
علم و فكر گروپ : اسلامی جمہوریہ ايران كے انتيسویں بين الاقوامی مقابلوں كے ضمن میں "قرآنی تحقيقات" كے عنوان سے چھٹی بين الاقوامی كانفرنس منعقد كی جائے گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كی رپورٹ كے مطابق ۲۱ جون كو اسلامی جمہوریہ ايران كے انتيسویں بين الاقوامی مقابلوں كے ضمن میں محققين اور حكومتی عہديداروں كی شركت كے ہمراہ "قرآنی تحقيقات" كے عنوان سے چھٹی بين الاقوامی كانفرنس منعقد كی جائے گی ۔
رپورٹ كے مطابق اس سال ۱۷ جون كو مبعث رسول اسلام (ص) كے موقع پر ايك تقريب كے دوران قائد انقلاب كے دفتر كے سربراہ حجت الاسلام و المسلمين "محمدی گلپايگانی"، وزير اسلامی ثقافت اور ارشاد "سيد محمد حسينی" ، محكمہ اوقاف اور خيراتی امور میں ولی فقیہ كے خصوصی نمائندے حجت الاسلام والمسلمين"علی محمدی" اور ان كے علاوہ پارليمنٹ كے متعدد نمائندوں اور اسلامی ممالك كے سفيروں كی موجودگی میں انتيسویں بين الاقوامی قرآن كريم مقابلوں كا افتتاح كيا گيا ہے ۔
1034267
نظرات بینندگان
captcha