ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق اس تقريب سے زمبابوے میں ايرانی كلچرل سنٹر كے كونسلر حجتہ الاسلام محمد اسدی موحد نے اپنے خطاب میں سورہ ال عمران كی آيت 164 كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا انسانی نفس میں مختلف طرح كے غريزے پنھاں كئے گے ہیں ان سب كو ہدايت كی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزيد كہا اللہ نے انسان كو ہدايت كے لیے متعدد وسائل فراہم كئے ہیں جن كے ذريعے وہ خواہشات نفسانی كو كنڑول كر سكتا ہے۔ اللہ نے انسانوں كو اندورنی راہنمائی كے لیے عقل عطا كی ہے۔ بيرونی ہدايت كے لے اللہ نے پيامبروں كو بھيجا ہے اس تقريب میں ذاكرين نے اہل بيت '' ع'' كی شان میں مدحیہ ثرائی كی ۔ 1034042