ايران كی قرآںی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق اس تقريب میں ايرانی اور ہندی مسلمانوں نے شركت كی نيو دہلی ريسرچ سنٹر كے ڈائيريكٹر اور معاصر شاعر علی رضا قزوہ نے فارسی ادب میں پيغمبر اكرم كی مدحیہ ثرائی كی اور گفتگو كرتے ہوئے فارسی زبان كے عظيم شعرا كی شاعری پيش كی۔
اس تقريب سے نيو دہلی میں ايرانی كلچرل سنٹر كے كونسلر علی دہگاہی نے بعثت پيغمبر اكرم كے موضوع پر خطاب كيا، پھر نيو دہلی يونيورسٹی میں فارسی زبان كے استاد علی اكبر شاہ نے پيغمبر اسلام كی رسالت اور اخلاقی فضائل پر گفتگو كی۔
اسی طرح عزيز مہدی ، نشتر امروہی ، مہدی باقر ، رضا امروہی اور شميم الحق صديقی نے فارسی اور اردو میں پيامبر اسلام "ع" كی شان میں اشعار پيش كیے ۔ ٓخر میں قوالی كی محفل كا اہتمام كيا گيا
1034133