اسلامی علوم و ثقافت تحقيقاتی انسٹی ٹيوٹ كے صدر حجت الاسلام و المسلمين "احمد مبلغی" نے ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے ساتھ خصوصی گفتگوكے دوران مختلف قرآنی علوم پر انقلاب كی تاثير کے حوالے سے تشریح بیان کرتے ہوئے كہا : كلی طور پر سماجی شرائط مختلف علوم پر چاہے وہ دينی ہوں يا غير دينی گہرے اثرات مرتب كرتی ہیں ؛ اور انقلاب اسلامی نے اپنی كاميابی كے بعد گزشتہ تين دہائيوں كے دوران ايك مہم ترين اجتماعی واقعہ كے طور پر مختلف علوم میں وسیع پیمانے پر تبدیلیاں لائی ہیں ۔
1031693