ايران ؛ ری میں "پیغمبر اسلام﴿ص﴾" لائبريری كا افتتاح

IQNA

ايران ؛ ری میں "پیغمبر اسلام﴿ص﴾" لائبريری كا افتتاح

0:00 - June 21, 2012
خبر کا کوڈ: 2351127
ثقافت و ہنر گروپ : ايران كے دارالحكومت تہران كے نواحی شہر "ری" میں ١ كروڑ ١۸۰ ہزار تومان كی لاگت سے تعمير ہونے والی"پيغمبر اسلام" نامی لائبريری كا افتتاح ہو گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے تہران میں عوامی لائبريريوں كے سيكشن كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس لائبريری كا افتتاح تہران كے ميئر "مرتضی تمدن" ، سول ڈپٹی كاؤنٹی "محمد رضا محمودی" اور عوامی لائبريريوں كے سيكشن كے صدر "اسفند يار مبتكر سرابی" اور ری شہر کے میئر "امیر حسین باق نژاد" كی موجودگی میں منعقد كی گئی ہے ۔
ری شہر میں لائبریریوں کے سیکشن کے صدر علی اصغر قدیمی نے کہا ہے کہ پیغمبر اعظم ﴿ص﴾ لائبریری ۵ ہزار مربع میٹر مساحت کی زمین پر دو منزلہ عمارت کی صورت میں تعمیر کی گئی ہے ۔
1034126
نظرات بینندگان
captcha