ايران كا اسلامی انقلاب بعثت پيغمبر ﴿ع﴾ كا استمرار ہے

IQNA

ايران كا اسلامی انقلاب بعثت پيغمبر ﴿ع﴾ كا استمرار ہے

23:59 - June 20, 2012
خبر کا کوڈ: 2351132
سياسی اور سماجی گروپ : اسلامی جمہوریہ ايران كے كوركمانڈ نے اسلامی انقلاب اور حضرت ختمی مرتبت ﴿ص﴾ كے انقلاب كے درميان شباہتوں كا ذكر كرتے ہوئے كہا : ايران كا اسلامی انقلاب آج تاریخ انسانيت میں بعثت پيغمبر اكرم ﴿ص﴾ كا استمرار ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق ، جنرل حسين سلامی نے بسيجی اساتيد كو خراج تحسين پيش كرنے كی غرض سے منعقدہ ايك كانفرنس كے دوران بعثت پيغمبر اكرم ﴿ص﴾ كی جانب اشارہ كرتے ہوئے كہا كو ئی بھی اس عالم ہستی میں تصور نہیں كر سكتا تھا كہ مكہ كی تنگ گليوں ، ايك بے آب سرزمين اور فقير لوگوں كے درميان سے اٹھنے والی وحيانی صدا اتنی تيزی سے پھيلتے ہوئے حجاز كی سرحدوں كو طے كر جائے گی ۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ بنی امیہ اور بنی عباس نے اسلام کو مسخ کرنے کی جتنی بھی کوششیں کی ہیں لیکن ہمیشہ ان کو آئاہ معصومین کی شجاعت ، جہاد اور قربانیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اس طرح اسلام کی حقیقی صورت تاریخ کے مختلف ادوار میں ہر قسم کے انحراف سے محفوظ رہی ہے ۔
1033798
نظرات بینندگان
captcha