تركی میں ديانت ٹی وی چينل كی تجرباتی نشريات كا آغاز

IQNA

تركی میں ديانت ٹی وی چينل كی تجرباتی نشريات كا آغاز

12:02 - June 21, 2012
خبر کا کوڈ: 2351304
ادب و آرٹ گروپ: تركی میں ديانت ٹی وی چينل كی تجرباتی نشريات كا آغاز عيد مبعث كے دن 18 جون كو ہوا ہے۔ ديانت ٹی وی چينل كسی خاص فرقہ، نسل يا زبان كے تعصب كے بغير اسلام كا پيغام دنيا كو پہنچانے كا فريضہ سرانجام دے گا۔
ايران كی قرآںی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق ديانت ٹی وی چينل كی تجرباتی نشريات كی افتتاحی تقريب سے محمد گورمز ڈائريكٹر جنرل ديانت ٹی وی نے كہا: معاشرہ كو اسلامی قواعد و ضوابط سے آشنا كرانا مسلمانوں كا اہم فريضہ ہے، یہی ہدف ديانت ٹی وی كا بھی ہے كہ اسلام كا پيغام دنيا تك پہنچے۔
تركی كے مذہبی امو كے سربراہ نے كہا اس چينل كا مقصد اسلام كے بنيادی اصول يعنی توحيد، اسلامی اخلاق، عبادت اور عدالت كو تمام دنيا كے لوگوں تك پہنچانا ہے۔
انہوں نے كہا اس ٹی وی چينل كے پروگرامز میں قرآن كريم كی تفسير، مذہبی سوالات كے جوابات، نماز جمعہ كو براہ راست پيش كرنا۔ مختلف ثقافتی اور آرٹ كے پروگراموں كا پيش كرنا، بچوں كيلئے دينی تعليمی پروگرامز، خواتين كے مسائل كے بارے میں پروگرامز، روحانی موسيقی كے علاوہ ديگرمختلف موضوعات كے پروگرامز شامل ہوں گے۔

1034041
نظرات بینندگان
captcha