قرآن كريم كی بے حرمتی كرنے والے امريكی فوجيوں كے لیے نرم سزا كا اعلان

IQNA

قرآن كريم كی بے حرمتی كرنے والے امريكی فوجيوں كے لیے نرم سزا كا اعلان

14:46 - June 21, 2012
خبر کا کوڈ: 2351390
بين الاقوامی گروپ: امريكی وزارت دفاع نے گذشتہ سال مارچ میں امريكی فوجيوں كے ہاتھوں قرآن كريم كی بے حرمتی كو غيرعمدی قرار ديا ہے، حالانكہ اس كی وجہ سے نہ صرف عالم اسلام كی توہين ہوئی بلكہ مظاہروں میں افغانستان كے عوام شہيد ہوئے ليكن امريكی حكام نے فوجيوں كے لیے نرم سزا كی سفارش كی ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' نے امريكہ سے شائع ہونے والے اخبار وال سڑیٹ جنرل سے نقل كيا ہے كہ قرآن كريم كی بے حرمتی كرنے والے سات فوجيوں كی تفتيش افغانستان میں وزارت دفاع كے حكام نے كی اور اس میں یہ ثابت ہوا كہ ان افراد نے عمدًا یہ كام نہیں كيا تھا اس لیے یہ جرم تصور نہیں ہوتا بلكہ نظم وضبط كی خلاف ورزی قرار پاتی ہے ۔ وزارت دفاع كے حكام نے كہا ہے اعلی فوجی حكام اس بارے فيصلہ كریں گے كہ ان كو كيا سزا دی جائے۔اس سے پہلے ان حكام نے كہا تھا كہ ان نيوی سيلرز نے ديكھا كہ جيل میں قيد افراد دينی كتابوں میں لكھ كر ايك دوسرے كی طرف پيغام رسانی كرتے ہیں تو انہوں نے تمام مذہبی كتابیں ان سے لے كر جلا دیں، اس سے بے حرمتی يا توہیں مقصود نہیں تھی ۔ گذشتہ مارچ میں اس واقعہ كے بعد افغانستان كے متعدد شہروں میں شديد ہنگامے پھوٹ پڑے تھے۔ 1033970
نظرات بینندگان
captcha