كشمير میں "سيرت النبی(ص)" كے عنوان سے بين الاقوامی سيمينار

IQNA

كشمير میں "سيرت النبی(ص)" كے عنوان سے بين الاقوامی سيمينار

13:01 - June 22, 2012
خبر کا کوڈ: 2351693
فكر و نظر گروپ: یہ دو روزہ سيمينار كشمير كے شہر "پونج" میں "انوارالعلوم" يونيورسٹی كے تعاون سے 23 اور 24 جون كو منعقد ہو رہا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق اس سيمينار میں پيغمبر اكرم(ص) كے حالات زندگی كا جائزہ ليا جائے گا۔ اس سيمينار میں يمن، شام، كويت، سعودی عرب اور دوسرے اسلامی ممالك كے علماء اور مذہبی مفكرين شركت كریں گے۔
اس سيمينار میں ہندوستان كے مذہبی علماء پيغمبر اكرم(ص) كے حالات زندگی اور ان كے اخلاقی فضائل كے موضوع پر خطاب كریں گے۔
واضح رہے كہ اس سيمينار كے مسئول محمد عارف رضوی نے ہندوستان كے تمام مسلمانوں سے اس سيمينار میں شركت كی دعوت دی ہے۔
1034191
نظرات بینندگان
captcha