ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق یہ سيمينار مقامی وقت كے مطابق 9 بجے صبح شروع ہوگا۔ اس سيمينار میں نمائندہ ولی فقیہ علامہ سيد ساجد علی نقوی، علماء كرام اور مذہبی مفكرين اور شہريوں كی كثير تعداد شركت كریں گے۔ یہ سيمينار مجلس علمائے شيعہ پاكستان كی جانب سے ہورہا ہے اور نماز مغرب تك جاری رہے گا۔
اس سيمينار میں علماء كرام اور مذہبی مفكرين حضرت امام حسين (ع) كی سيرت كا جائزہ لیں گے۔ اور ذاكرين بھی مدحیہ ثرائی كریں گے۔
1035243