مسجد شجرہ میں ختم قرآن كی نورانی محفل كا انعقاد

IQNA

مسجد شجرہ میں ختم قرآن كی نورانی محفل كا انعقاد

21:54 - June 23, 2012
خبر کا کوڈ: 2352651
بين الاقوامی گروپ: گذشتہ روز مسجد شجرہ میں ايرانی قراء اور قرآنيات سے مربوط افراد كے پہلے قافلے نے ختم قرآن كريم كی نورانی محفل كا انعقاد كيا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ''ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق اسلامی جمہوری ايران كے پہلے قرآنی ماہرين كے قافلے نے سرزمين وحی میں مسجد شجرہ كے اندر ختم قرآن كی نورانی محفل كا اہتمام كيا ، یہ نورانی محفل اس قافلے كے اراكين نے عمرے كے مناسك كو انجام دينے سے پہلے منعقد كی جسے بہت پسند كيا گيا ۔
اس نورانی محفل كے اختتام پر مدينہ منورہ میں قائد انقلاب اسلامی كے نمائندے حجة الاسلام نجفی كی امامت میں نماز پڑھی گئی، اس كے بعد قرآء اور قرآنيات سے مربوط افراد نے عمرہ ادا كرنے كے لیے احرام باندھا اور مناسك عمرہ ادا كرنے كے لئے مكہ مكرمہ روانہ ہو گئے ۔

1035703
نظرات بینندگان
captcha