ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ہندوستان كے شہر چنائی میں كانفرنس منعقد ہوئی جس كا موضوع دين، بيداری اور انقلاب اسلامی، تھا۔ یہ كانفرنس مركز فيض اسلام اور روح اللہ تنظيم كے تعاون سے منعقد ہوئی، جس میں اس شہر كے مسلمانوں كی كثير تعداد نے شركت كی۔
اس كانفرنس میں شيعہ اور اہل سنت كی مذہبی اور ثقافتی شخصيات نے شركت كی اور امام خمينی كی رہنمائی میں انقلاب اسلامی كی كاميابی كے موضوع پر خطاب كيا۔
ايكنا كی رپورٹ كے مطابق بمبئی میں خانہ فرہنگ ايران كے مسٔول مہدی حسن خانی نے اپنے خطاب میں كہا انقلاب سے پہلے دين كو محدود قرار ديا ہوا تھا جبكہ امام خمينی نے دين اور سياست كو ملا كر اس كی اہميت اور دين كا سياست میں كردار كے حوالے سے دنيا میں روشناس كرايا۔
ہندوستان میں نمائندہ ولی فقیہ حجۃ الاسلام مہدوی پور نے كہا موجودہ دور میں امام خمينی جيسی بلند پایہ شخصيت كی مثال نہیں ملتی۔
1036055