ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق ، اس ويب سائیٹ كا ایڈريس یہ «http://rabee.alkafeel.net» ہے ، جس میں مذكورہ بالا آئھویں بين الاقوامی فيسٹوال سے مربوط اخبار اور سرگرميوں كے بارے میں قارئين كو بروقت مطلع كيا جاتا ہے ۔
حرم حضرت عباس ﴿ع﴾ كے شعبہ انٹرنیٹ كے انچارج "حيدر ماميثہ" نے خيال ظاہر كيا ہے كہ اس شعبے میں فعال ماہرين كے ايك گروپ نے بين الاقوامی فيسٹيول كی ويب سائیٹ كا افتتاح كيا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ اس ويب سائیٹ میں فيسٹيول كی سرگرميوںں من جملہ ؛ لوگوں كی آمد ، ملاقاتوں ، نسشتوں ، شخصيتوں اور فيسٹيول میں شركت كرنے والے مختلف گروپوں كے بارے میں براہ راست كوريج پيش كی جارہی ہے ۔
1037015