ايران كی قرآنی خبر رسانی ايجنسی ﴿ايكنا ﴾ كی رپورٹ كے مطابق پر تقريب زمبابوے میں جمہوری اسلامی ايران كی سفارت اور ايرانی كلچرل سنٹر كے تعاون سے 23 جون كو منعقد ہوئی جشن كی تقريب سفارت كے ہال میں نماز مغربين كے بعد شروع ہوئی، ابتدا میں تلاوت قرآن كے بعد زيارت وارثہ پڑی گئی ۔
زمبابوے میں ايرانی سفير پور نجف نے اعياد شعبانیہ كی مبارك باد پيش كرتے ہوئے كہا جوانوں كو صحيفہ سجادیہ اور نہج البلاغہ كی تعليمات كے ذريعے اہل بيت﴿ع﴾ سے روحانی تعليم حاصل كرنی چاہئے تاكہ ايمان كامل ہو جائے ۔
زمبابوے میں ايرانی كلچرل سنٹر كے كونسلر حجة الاسلام اسدی موحد نےحديث ثقلين كے متواترہونے اور آئمہ معصومين كے علمی اور روحانی مقام كو بيان كيا اور كہا اہل بيت﴿ع﴾ اور قرآن كريم ہم رتبہ ہیں جس طرح قرآن كريم ہر طرح كی پليدی سے دور ہے اسی طرح اہل بيت﴿ع﴾ سے رجس اور ہر طرح كی ناپاكی دور ہے ۔
1037449