ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ جنوب مغربی ايشيا كی رپورٹ كے مطابق ، یہ نشست ۲۲ جون بروز جمعہ ، علما ، مذہبی مفكرين اور اہل بيت ﴿ع﴾ كے چاہنے والوں كی بڑی تعداد كی موجودگی میں منعقد كی گئی ہے ۔
واضح رہے كہ نشست كا آغاز قرآن پاك كی تلاوت سے ہوا جس كے بعد اسلامی مركز "الفاطمة" كے طلباء نے بی بی زينب ﴿ع﴾ كے اخلاقی فضائل پر تحرير شدہ مقالات كو حاضرين كے لیے پيش كيا ہے ۔
قابل ذكر ہے مذكورہ نشست كے دوران ہندوستان كی مذہبی سكالر "نگار فاطمہ" نے خيال ظاہر كيا ہے كہ اگر حضرت زينب كبری ﴿ع﴾ نہ ہوتیں تو قيام امام حسين ﴿ع﴾ كا حقيقی پيغام دنيا والوں تك كبھی نہیں پہنچتا ؛ سيدہ ﴿ع﴾ شجاعت علوی كا مظہر اتم تھیں اور بے نظير ارادے اور عزم كی مالك تھیں ۔
1037150