ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق ، افتتاحیہ تقريب كےدوران اسلامی جمہوریہ ايران كے وزير خارجہ علی اكبر صالحی نے اپنے خطاب كےدوران لاتينی امريكہ كے مملك بالخصوص وينزويلا میں ايران كی بڑھتی ہوئی ثقافتی سرگرميوں كو اہم قرار ديتے ہوئے اس ميدان میں كلچرل سينٹر كے مؤثر كردار پر زور ديا ہے ۔
ايرانی قونصلیٹ "سعيد مروج" نے كلچرل سينٹر كے آئندہ پروگراموں كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : ثقافتی ہفتوں كا انعقاد ، ايرانی فلموں كی نمائش ، فارسی زبان كے تعليمی كورسز كا اہتمام اور ان كے علاوہ ديگر پروگرام وينزويلا میں ايرانی كلچرل سينٹر كی سرگرميوں كا بقاعدہ حصہ ہوں گے ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ اسلام اور ايران شناسی كے حوالے سے مشتركہ نشستوں كے لیے وينزويلا كے علمی مراكز اور يونيورسٹيوں كے ساتھ رابطہ كلچرل سينٹر كے ديگر پروگراموں میں سے ہے جس كے لیے ملك كے ثقافتی ماہرين اور اساتيد كے تعاون كی ضرورت ہے ۔
1038039