ايرانی اور روسی ثقافتی روابط فورم نے كام آغاز كر ديا

IQNA

ايرانی اور روسی ثقافتی روابط فورم نے كام آغاز كر ديا

21:56 - June 27, 2012
خبر کا کوڈ: 2356117
ادب و آرٹ گروپ: ايران اور روس كے درميان علمی اور ثقافتی تعاون اور فروغ كے لیے ايران و روس ثقافتی روابط فورم نے كام كا آغاز كر ديا ہے۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق اس فورم كی افتتاحی تقريب ماسكو لابئيريری میں منعقد ہوئی۔ ماسكو يونيورسٹی كے استاد پاليشوك نے ماسكو كے انسٹی ٹيوٹس میں ايران شناسی كے بارے اعداوشمار پيش كرتے ہوئے كہا ماسكو يونيورسٹی كے ايشيا اور افريقا انسٹی ٹيوٹ میں ۵۰ طلباء ايران شناسی كے بارے میں پڑھ رہے ہیں۔
اس تقريب میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر جنرل ابوذر ابراہيمی تركمان نے دو ملتوں ايران اور روس كے باہمی ثقافتی روابط كا تذكرہ كرتے ہوئے اس فورم كی تاسيس كو خوش آيند قرار ديا ہے اور كہا ہے كہ مستقبل میں دونوں ملكوں كے ثقافتی تعلقات میں اضافہ ہوگا۔
1039261

نظرات بینندگان
captcha