ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق یہ تقريب جشن گذشتہ روز ۲۸جون كو امام رضا ہال میں منعقد كی گئی۔ جس میں كونسل جنرل محمد حسين بنی اسعدی ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹرجنرل عباس فاموری اور پاكستان كی علمی اور ثقافتی شخصيات نے بھر پور شركت كی، اس تقريب كا آغاز مقامی وقت كے مطابق ۸ بجے قرآن كريم كی تلاوت سے ھوا۔ اس كے بعد نعت خوانی اور منقعبت پيش كی گئی اس كے بعد شعراكرام نے حضرت امام حسين ،حضرت امام زين العابدين اور حضرت عباس علیھم السلام كی شان میں اپنے اپنے كلام پيش كئے ۔
1039366