ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی '' ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق ملك كے مسلم امور كے مذہبی ادارے نے 27 جون كو اس بارے میں اعلان كيا كہ یہ كانفرنس كرغزستان اسلامك يونيورسٹی اور '' آديپ باشات'' سماجی فاونڈيشن كے تعاون سے منعقد ہوئی ہے۔
اس كانفرنس میں مذہبی امور كے لیے رياستی كميشن كے چيئرمين '' عبدالطيف جمعہ بايف'' كے علاوہ ملك كی يونيورسٹيزز كے سربراہ، مذہبی تنظيموں كے نمائندہ وفود اور استاتيد وغيرہ نے شركت كی ہے۔
اس كانفرنس كے موضوعات میں اسلام میں تعليم وتربيت كا مقام، مذہبی تعليم وتربيت كی ذمہ دارياں اور ان كا مستقبل، تعليم وتربيت میں مسلمان متفكرين كا حصہ، مذہبی علوم اور تعليم وتربيت كے نئے طريقے وغيرہ شامل ہیں۔
1040362