امام حسين﴿ع﴾ كی ولادت تمام اخلاقی اقدار اور فضائل كی پيدايش ہے

IQNA

امام حسين﴿ع﴾ كی ولادت تمام اخلاقی اقدار اور فضائل كی پيدايش ہے

19:39 - July 02, 2012
خبر کا کوڈ: 2359447
ادب و آرٹ گروپ: حجة الاسلام امامی نے امام حسين﴿ع﴾ كی شخصيت كے مختلف پہلوؤں اور ان كے عالی مرتبت مقام كے بارے میں كہا: حضرت اباعبداللہ الحسينؑ كی ولادت باسعادت تمام فضائل اور اخلاقی اقدار كی پيدايش ہے۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق شعبان كے مبارك مہينے كے آغاز اور خاندان اہل بيت كی عظيم شخصيات حضرت امام حسينؑ، حضرت امام سجاد اور حضرت اباالفضل العباس علیہم السلام كی ولادت باسعادت كی مناسبت سے ماسكو كی ختم الانبياء مسجد مِں عظيم الشان جشن منعقد ہوا جس مِں خاندان عصمت طہارت كے چاہنے والوں كی بڑی تعداد نے شركت كی ہے۔
یہ تقريب روس میں ايرانی كلچرل سنٹر اور مسجد خاتم الانبياء كے ٹرسٹ كے تعاون سے منعقد ہوئی جس میں حجۃ الاسلام امامی نے '' دين كی حفاظت میں امام حسين كا كردار'' كے موضوع پر خطاب كيا۔ انہوں نے كہا: امام حسينؑ نے اپنے جد رسول اللہ كے راستے پر چلتے ہوئے اسلام كی حفاظت كی خاطر اپنی اور اپنے اصحاب كی جان كا نذرانہ پيش كيا۔ آخر میں ذاكرين اہل بيت نے نذرانہ عقيدت پيش كيا۔
1041490
نظرات بینندگان
captcha