ادب و آرٹ گروپ: پاكستان كے شہر كراچی میں ايرانی كلچرل سنٹر كے تعاون سے حضرت امام حسين، حضرت امام سجاد اور حضرت اباالفضل عباس علیہم السلام كی ولادت باسعادت كے سلسلے میں ايك جشن كی تقريب منعقد ہوئی جس میں كونسل جنرل عبداللہی، ايرانی سفارت كار،ان كی فيمليز اور پاكستان میں مقيم ايرانيوں نے شركت كی،جشن كی یہ تقريب لائبريری ہال میں منعقد ہوئی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبرساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے سابق اس تقريب كا آغاز قرآن كريم كی تلاوت سے ہوا اور اس كے بعد كونسلر جنرل عبداللہی نے امام حسينؑ كے فضائل كے بارے میں خطاب كيا۔
اس كے بعد ايرانی كلچرل سنٹر كراچی كے عہدہ دار مہدی خطيب نے گفتگو كرتے ہوئے كہا: كاميابی كا راز خاندان عصمت و طہارت كی پيروی میں ہے اور ہمیں اولاد كی تربيت میں اہل بيت كے اسوہ حسنہ پر عمل كرنا چاہیے، جيسے اميرالمؤمنينؑ نے حضرت اباالفضل عباس﴿ع﴾ كی ولادت سے پہلے حضرت ام البنين جيسی نيك سيرت خاتون كا انتخاب كيا تھا۔
تقريب كے آخر میں مداح اہل بيت آقای محمدی نے اہل بيتؑ كی شان میں نذرانہ عقيدت پيش كيا ہے۔
1040625