عربی مجلے «الوحده» كے ۳۴۲ ویں شمارے كی اشاعت

IQNA

عربی مجلے «الوحده» كے ۳۴۲ ویں شمارے كی اشاعت

23:56 - July 03, 2012
خبر کا کوڈ: 2360476
ثقافت و ہنر گروپ : اسلامی افكار فاؤنڈيشن كے زير اہتمام عربی مجلے «الوحده» كا تين سو بياليسواں شمارہ شايع كر كے دنيا بھر كے ۱۲۰ ممالك میں پيش كر ديا گيا ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) کے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق اس شمارے کے سرورق پر مصر کے صدارتی انتخابات میں کامیاب قرار پانے والے امیدوار محمد مرسی کی تصویر دی گئی ہے کہ جس کے لیے "مصری تحریک، اسلامی بیداری کا عروج " سرخی انتخاب کی گئی ہے ۔
اس شمارے کا اداریہ "انقلابات اور حوادث" ہے جبکہ ایک مقالہ امام خمینی (رہ) اسلامی بیداری کے ہر اول دستہ کے عنوان سے دیا گیا ہے جس میں اسلامی بیداری کی بنیادوں کا امام امت کے افکار کی روشنی میں جائزہ لیا گیا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ اس شمارے میں ایک مقالہ اسرائیل کی جانب سے قتل و غارت اور بچوں کی اسیری کے موضوع پر بھی شامل کیا گیا ہے ۔
1044136
نظرات بینندگان
captcha