ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق یہ جشن ايرانی كلچرل سنٹر كے تعاون سے بمبی شہر كی مسجد ايرانيان میں منعقد ہو گا جس میں خطاب ، مشاعرے اور مدحیہ سرائی ہو گئی اس كے علاوہ مسجد كے صحن میں امام مھدی (ع) كے عنوان سے نمائش بھی منعقد ہو گی ۔
رپورٹ كے مطابق حضرت حجت ابن الحسن (ع) ولادت با سعادت كے سلسلے میں پانچ جولائی كو ايك اور با عظمت تقريب ايرانی فورم كے تعاون سے منعقد ہو گئی جس میں كونسلر جنرل اور ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر جنرل كے علاوہ ہندوستان میں مقيم ايرانيوں كی بڑی تعداد شركت كرے گی ۔ اسی طرح ايرانی كلچرل سنٹر اور ايرانی سٹوڈنٹ فورم پونا كےتعاون سے نيمہ شعبان كا جشن منعقد ہو گا جس میں علماء كرام اور مذہبی شخصيات كے علاوہ مسلمانوں كی بڑی تعداد شركت كرے گی ۔
1043838