ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی ﴿ایکنا﴾ کی رپوٹ کے مطابق مذکورہ الیکٹرونک میگزین ۳۲ رنگین صفحات پر مشتمل ہے اور اسے شائقین کے لیے بالکل مفت آنلاین پیش کیا گیا ہے کہ جس کا ہدف وقت کی بچت اور سرعت عمل کو قرار دیا گیا ہے ۔
حلال زندگی نامی اس رسالے کے سرفہرست مطالب میں دنيائے اسلام کی تازہ ترین خبریں ، تھائی لینڈ کے مسلمان معاشرے کی صورتحال ، مسلمانوں کے مختلف پروگراموں کی تفصیلات اور تبلیغی موضوعات قابل ذکر ہیں۔
یاد رہے کہ اس شمارے میں نمایاں اسلامی شخصیات ، دینی مراکز اور اسلامی مدارس کا تعارف بھی شامل ہے۔.
1044274