گيارہ سالہ بحرينی بچہ ، آل خليفہ سيكيورٹی فورسز كی زير نگرانی نظر بند

IQNA

گيارہ سالہ بحرينی بچہ ، آل خليفہ سيكيورٹی فورسز كی زير نگرانی نظر بند

23:32 - July 06, 2012
خبر کا کوڈ: 2362040
بين الاقوامی گروپ : آل خليفہ كی عدالت نے كل ۵ جولائی بروز جمعرات كو اپنے فيصلے میں كہا : گيارہ سالہ شيعہ بچے علی حسن كو امن عامہ كی صورتحال خراب كرنے كے الزام میں ايك سال سيكيورٹی فورسز كی نگرانی میں نظر بند ركھا جائے گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «journalmetro»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ آل خليفہ حكومت جو بين الاقوامی دباؤ كی وجہ سے اس بچے كو آزاد كرنے پر مجبور ہوئی ہے ، نے اعلان كيا ہے كہ اس بچے كی آزادی اس امر سے مشروط ہے كہ یہ ايك سال تك سيكيورٹی فورسز كی نگرانی میں نظر بندی كا دورانیہ گزارے ۔
ادھر شيعہ بچے كے وكيل نے اس فيصلے پر اعتراض كرتے ہوئے كہا : علی حسن كو ظاہری طور پر آزاد كر ديا گيا ہے ليكن عدالت نے اسے بالواسطہ طور پر سزا سنا دی ہے ۔
1045926
نظرات بینندگان
captcha