ایران کی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ کے مطابق اس جشن كا باقاعدہ آغاز نماز مغربين كے بعد قاری نظم الحسن نے اپنی دلنشین تلاوت سے كيا۔ اسی طرح بنگلہ ديش میں جامعة المصطفی كے نمائندے حجت الاسلام و المسلمين رضائی نے مہدويت، انتظار اور زمانہ انتظار میں اسلامی معاشروں كی ذمہ داريوں كے موضوع پر خطاب کيا اور ذاكرين اہل بیت (ع) نے بہترین انداز میں قصيدہ خوانی پیش كی ۔
قابل ذکر ہے کہ اس جشن میں ان قراء حضرات كو انعامات سے نوازا گیا کہ جنہوں نے تہران كے اندر منعقد ہونے والے بين الاقوامی مقابلہ حسن قرائت میں نماياں پوزيشن حاصل كی اسی طرح امام عصر(عج) كے ہمنام افراد کی بھی تجلیل کی گئی ۔
1046583