كينیڈا میں نيمہ شعبان كے جشن كا انعقاد

IQNA

كينیڈا میں نيمہ شعبان كے جشن كا انعقاد

0:09 - July 08, 2012
خبر کا کوڈ: 2362919
ادب و آرٹ گروپ: عالم بشريت كے نجات دہندہ حضرت مہدی (عج) كی ولادت باسعادت كے موقع پر ايرانی كلچرل سنٹر كی طرف سے ۷ جولائی ہفتے كے دن جشن كی تقريب منعقد ہوئی ۔
ايران كی قرآنی خبررسان ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق جشن كی یہ تقريب كينیڈا كے شہر اوٹاوا میں ايرانی كلچرل مركز میں ۷ جولائی كے دن منعقد ہوئی جس میں كينیڈا میں مقيم ايرانی كميونٹی كے علاوہ عاشقان امام مہدی (عج) كی بڑی تعداد نے شركت كی ہے ۔
اس تقريب میں امام مہدی كے بارے میں مقابلے كے علاوہ شعراء نے نذرانہ عقيدت بھی پيش كيا ہے مقامی وقت كے مطابق ۶ بجے سے ۸ بجے تك ميلاد كی ہر نورانی محفل منعقد ہوگی۔
۱۰۴۵۹۱۹

نظرات بینندگان
captcha