ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے پريس ٹی وی سے نقل كيا ہے رچرڈ فالك نے جينوا میں اقوام متحدہ كی حقوق بشر كونسل كے سامنے اپنی رپورٹ پيش كرنے كے بعد ايك پريس كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے كہا عالمی برادری ايك ايسے راستے پر چل رہی ہے جس میں اس تنازع كے شكار لوگوں سے انصاف نہیں كر سكی ہے .
انہوں نے اس بات كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ دريائے اردن كے مغربی كنارے میں آباد فلسطينوں كو صہيونی قوانين كے مطابق كوئی حقوق حاصل نہیں ہیں، فلسطينوں كے ساتھ اس طرح كے سلوك كو ديكھ كر وحشی زمانوں كی ياد تازہ ہو جاتی ہے ۔ انہوں نے كہا دريائے اردن كے مغربی كنارے میں امتيازی سلوك جنوبی افريقا كے سابقہ زمانے كی طرح ہے اور اب وقت آگيا ہے كہ اس پر كسی كو بات كرنی چاہیے ۔
1044302