ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق اس تقريب كا آغاز تلاوت كلام پاك سے ہوا اس كے بعد حجۃ الاسلام امامی نے اپنی تقرير میں تاجك ، افغانی اور آذری بھائيوں كو اس جشن میں خوش آمديد كہا اور ميلاد امام زمانہ (عج) كی مبارك باد پيش كی انہوں نے كہا امام مھدی (عج) كی ميلاد ايك ايسے ملك میں جو بيس سال پہلے بے دينی اور الحاد كا مركز تھا مذہبی عقائد كی حقانيت كی دليل ہے۔
اس تقريب میں ذاكرين اھل بيت نے امام زمانہ (عج) كی خدمت میں نذرانہ عقيدت پيش كيا یہ تقريب ۵ جولائی ماسكو كی خاتم الانبياء مسجد میں منعقد ہوئی ہے ۔
1047414