عالم انسانيت كے نجات دھندہ كے ظہور كی آرزو تمام امت اسلام كو ہے ۔

IQNA

عالم انسانيت كے نجات دھندہ كے ظہور كی آرزو تمام امت اسلام كو ہے ۔

23:09 - July 08, 2012
خبر کا کوڈ: 2363709
ادب و آرٹ گروپ : نائيجريا میں نيمہ شعبان جشن سے خطاب كرتے ہوئے شيخ سلمان محمد الاول نےاھل بيت كی احاديث كا حوالے ديتے ہوئے كہا تمام امت اسلام امام زمانہ (عج) كے ظہو كی آرزو مند ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق نائيجريا كے صوبے لاگوس میں امام مھدی (عج) كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے جشن كا انعقاد كياگيا ۔ اس تقريب میں متعدد ائمہ جمعہ نے شركت كی رپورٹ كے مطابق ايرانی كلچرل كے ڈائريكٹر جنرل سيد باقر سيد جوادی نے اس تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا مھدويت كا موضوع تمام مذاھب میں موجود ہے اور مسلمانوں كے لئے اميد كی كرن ہے ۔ امام كے ظہور سے مسلمان ديكھیں گے كہ حق باطل پر غالب آگيا ہے اور امت اسلام نے صہيونی دشمن سے رہائی حاصل كر لی ہے ۔
اس تقريب كے دوسرے خطيب شيخ سلمان محمد الاول نے كہا امام زمانہ (عج) كے ظہور كی آرزو تمام امت اسلام كو ہے اور یہ پيامبر اسلام كی روايات كے مطابق ان كے جانشين 12 افراد ہیں اور آخری امام مھدی (عج) ہیں جو زمين كو عدل سے پر كر دیں گے ۔
1047466
نظرات بینندگان
captcha