ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق ، تاجكستان میں امام زمانہ (عج) كی ولادت باسعادت كے موقع پر ايرانی سفارت خانے كی كوششوں سے جشن كا اہتمام كيا گيا ہے ۔
اس پروگرام كا آغاز ايرانی سفير شعر دوست ، قونصلر جنرل اردوش ، ولی فقیہ كے خصوصی نمائندے حجت الاسلام و المسلمين نظام زادہ ، ايرانی سفارت خانے ، كلچرل سينٹر اور مختلف اداروں كے كاركنوں كی موجودگی میں نماز مغربين كے بعد دعا كميل كے ساتھ كيا گيا ہے ۔
تاجكستان میں ايرانی سفير نے اپنے خطاب كےدوران نيمہ شعبان كو ظلم كے خاتمے اور عدل و انصاف كے قيام كی نويد قرار ديتے ہوئے رسول اكرم(ص) كی روشنی میں واضح كيا: ہر زمانے میں امام عصر (عج) كی شناخت انسانی زندگی كا اہم ترين جز رہا ہے اور جس نے اپنے دل كو امام (عج) كی معرفت سے غافل كرديا وہ ہميشہ حيران و پريشان رہے گا ۔
1048877