ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق ، جمہوریہ آذربائيجان باكو میں اسلامی جمہوریہ ايران كے كلچرل سينٹر سے وابستہ كلچرل سينٹر "شہريار" میں قائد انقلاب كے خصوصی نمائندے ، اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے شعبہ بين الاقوامی امور كے ڈپٹی جنرل ، ايران كے سفير اور قونصلیٹ كے علاوہ اہل بيت (ع) كےچاہنے والوں كی بڑی تعداد كی موجودگی میں نيمہ شعبان كی مناسبت سے جشن كا اہتمام كيا گيا ہے ۔
جشن كا آغاز تلاوت كلام پاك سے ہوا جس كے بعد نور گروپ نے امام زمانہ (عج) كی شان میں قصيدہ سرائی كی اور آذربائيجان میں متعين قونصلیٹ ابراہيم نوری اور باكو میں قائد انقلاب كے خصوصی نمائندے حجت الاسلام و المسلمين اجاق نژاد نے حضرت بقیۃ اللہ (عج) كے ظہوراور حكومت عدل كے قيام كے بارے میں معصومين (ع) سے نقل شدہ اقوال كی روشنی میں خطاب كيا ہے ۔
1048900