لاہور میں سمينيار كے دوران سيرت پيغمبر اسلام (ص) كا جائزہ

IQNA

لاہور میں سمينيار كے دوران سيرت پيغمبر اسلام (ص) كا جائزہ

23:16 - July 09, 2012
خبر کا کوڈ: 2364624
علم و فكر گروپ : پاكستان كےشہر لاہور میں تبليغ قرآن اور سنت ادارے كی جانب سے منعقدہ ايك سيمينار كےدوران رسول اكرم (ص) كی سيرت مباركہ پر روشنی ڈالی گئی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ جنوب مغربی ايشيا كی رپورٹ كے مطابق ، اس سيمينار كےدوران ملك كے جيد علما اور مفكرين نے رسول اكرم (ص) كی سيرت اور اخلاقی فضائل كا جائزہ ليا ہے ۔
واضح رہے كہ مذكورہ سيمينار كےدوران مذہبی خطباء نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ آج مغربی ممالك اسلام اور مسلمانوں پر پوری طرح حملہ آور ہیں اور اسلامی ثقافت كی نابودی كے لیے مسلسل کوشش کررہے ہیں واضح كيا : مغربی دنيا كی اسلام مخالف سرگرميوں كے پيش نظر لوگوں كو سيرت رسول اكرم (ص) سے بيشتر آشنائی حاصل كرنی چاہيئے تاكہ اسلامی ثقافت کو کمزور بنانے والی تمام دشمن پالیسیوں کا سد باب کیا جا سکے ۔
1048587
نظرات بینندگان
captcha