نہج البلاغہ كا ترجمہ دوبارہ تھائی زبان میں شائع ہو گيا

IQNA

نہج البلاغہ كا ترجمہ دوبارہ تھائی زبان میں شائع ہو گيا

22:13 - July 10, 2012
خبر کا کوڈ: 2365530
ادب و آرٹ گروپ : امير المومنين امام علی (ع) كے خطبات پر مشتمل كتاب نہج البلاغہ جيسے سيد رضی نے جمع كيا ہے ۔ ايرانی كلچرل سنٹر كی طرف سے اسے دوبارہ تھائی زبان میں شائع كر دی گئی ہے ۔
اايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق نہج البلاغہ كا تھائی زبان میں ترجمہ شريف ھادی نے كياہے جو ايوٹايا يونيورسٹی كے ادبيات ، اسلام شناسی اور مذاہب ڈيپارٹمنٹ كے چئيرمين ہیں ۔ اس ترجمہ كو پہلے بار 2009ء میں شائع كيا گيا تھا لوگوں كے بے حد استقبال كی وجہ سے جلد ہی یہ ناياب ہو گی ۔
دوسری اشاعت میں اسے دو جلدوں میں شائع كيا گيا ہے پہلی جلد خطبات اور دوسری جلد میں خطوط اور كلمات قصار (اقوال زریں) كی صورت میں شائع كيا گيا ہے ۔
نہج البلاغہ كے اس ترجمہ كی تقريب رونمائی بين الاقوامی حج كانفرنس كے دوراں ہو گی۔
1049161

نظرات بینندگان
captcha