حزب اللہ : آيت اللہ نمر كی گرفتاری كی مذمت كرتے ہیں

IQNA

حزب اللہ : آيت اللہ نمر كی گرفتاری كی مذمت كرتے ہیں

22:14 - July 10, 2012
خبر کا کوڈ: 2365531
بين الاقوامی گروپ : تحريك اسلامی فلسطين (حماس) نے گذشتہ روز 9 جولائی كو ايك بيانیہ جاری كيا ہے جس میں سعودی سيكورٹی فورسزز كے ہاتھوں شيعہ عالم دين آيت اللہ نمر كی گرفتاری قابل قبول نہیں ہے اور ہم اس كی مذمت كرتے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے '' المنار'' نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ حزب اللہ نے اس بيانیہ میں صوبہ قطيف كے علاقے عوامیہ كے پر امن شيعہ مظاہرين پر سيكورٹی فورسزز كے حملہ اوراس میں متعدد افراد كے شھيد اور زخمی ہونے كی شديد مذمت كی ہے ۔
حزب اللہ لبنان نے آيت اللہ نمر باقر النمر كی فوری رہائی اور سعودی حكومت سے مذہبی راہنماؤں كے احترام كا مطالبہ كيا ہے۔
حزب اللہ اپنے نے اپنے بيانیہ میں مذہبی شخصيات كے خلاف سعودی سيكورٹی فورسزز كے اقدامات پر تشويش كا اظہار كيا ہے ۔ انہوں نے كہا آيت اللہ باقر نمر فقط اپنےحقوق كے حصول كی جدوجہد كررہے تھے اورسعودی عرب میں شہريوں كے خلاف امتيازی سلوك پر احتجاج كر رہے تھے ۔
1049138

نظرات بینندگان
captcha