ہندوستان ؛ فارسی نسخہ شناسی كی نوویں وركشاپ كا انعقاد

IQNA

ہندوستان ؛ فارسی نسخہ شناسی كی نوویں وركشاپ كا انعقاد

23:45 - July 10, 2012
خبر کا کوڈ: 2365574
ثقافت و ہنر گروپ : نيو دہلی میں فارسی تحقيقاتی سينٹر كی كوششوں اور ايرانی پارليمنٹ كے شعبہ آركائيو ، ريسرچ سينٹر لائبريری اور ميوزيم كی مشاركت كے ساتھ فارسی نسخہ شناسی كی نوویں وركشاپ كا اہتمام كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق ، " علامت شناسی" اور "گرائمر" جیسے دو شعبوں میں منعقدہ اس وركشاپ كے دوران چاليس ہندوستانی طلباء نے شركت كی ہے اور ايرانی پارلیمنٹ كی لائبريری كے دو محقيقن اور نسخہ شناسوں نے موضوع سے متعلق طلباء کو قیمتی معلومات فراہم كی ہیں ۔
دہلی میں تحقيقاتی سينٹر كے انچارج علی رضا قزوہ نے كہا ہے كہ یہ اس سلسلے كی چھٹی وركشاپ ہے جو ہم پچھلے پانچ سال سے ہندوستان میں منعقد كررہے ہیں اور اس ملك میں موجودہ فارسی خطاطی كے نسخوں كی كثرت كے پیش نظر یہ ورکشاپ فارسی نصاب كی اصلاح میں طلباء اور اساتيد كو مدد فراہم كرے گی ۔
1049727
نظرات بینندگان
captcha