كرغزستان ؛ فارسی زبان كے تيسرے تعليمی كورس كا اختتام

IQNA

كرغزستان ؛ فارسی زبان كے تيسرے تعليمی كورس كا اختتام

23:54 - July 10, 2012
خبر کا کوڈ: 2365577
ثقافت و ہنر گروپ : كرغزستان كے شہر بيشكك میں ايرانی قونصلیٹ كی موجودگی میں فارسی زبان اور ادب كا تيسرا تعليمی كورس اپنے اختتام كو پہنچا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی(ايكنا) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزشن كی رپورٹ كے مطابق ، كاوش ، آرابايف اور اسلاويانی كی يونيورسٹيوں كے اساتيد اور طلباء كی موجودگی میں ، سياحتی اور ثقافتی علاقے (الاآرچای) میں منعقد ہونے والی اختتامیہ تقريب میں اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصلر جنرل محمد حسين عابدينی نے اس كورس میں شركت كرنےوالے اساتيد اور طلباء كی جانب سے فارسی زبان كی تقويت اور فروغ میں كی گئی كوششوں كی قدردانی کی اور ان کا شكریہ ادا كيا ہے ۔
انہوں نے فارسی زبان اور ادب کے فروغ کو ایرانی کلچرل سینٹر کی سرگرمیوں میں سرفہرست قرار دیا اور اس حوالے سے طے کیے گئے پروگراموں کو اجرا کرنے پر زور دیا ہے ۔
1049743
نظرات بینندگان
captcha