دوسروں كے حقوق كا احترام مؤمن افراد كی بنيادی خصوصيت ہے

IQNA

دوسروں كے حقوق كا احترام مؤمن افراد كی بنيادی خصوصيت ہے

23:52 - July 10, 2012
خبر کا کوڈ: 2365587
علم و فكر گروپ : تركی كی اسلامی انجمن "اوزگور" كے صدر "عزيز اوار" نے "مومن كی خصوصيات" كے عنوان سے منعقدہ كانفرنس كے دوران خيال ظاہر كيا ہے كہ دوسروں كے حقوق كا احترام اور اسلامی قوانين كی بنياد پر زندگی بسر كرنا مومن افراد كی مہم ترين خصوصيات میں شمار ہوتا ہے ۔
ايران كے قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ جنوب مغربی ايشيا كی رپورٹ كے مطابق ، اسلامی انجمن "اوزگور" كے صدر نے كہا : ہر كسی كا ايمان اعتقادات اور اللہ كے بارے میں اسكی شناخت سے تعلق ركھتا ہے اور ہر وہ شخص جس كا ايمان اور عقیدہ پختہ ہوگا اس كا عمل بھی اس امر كی عكاسی كرے گا ۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ آج قومیت پر مبنی نظریات عمومی افکار کو زہر آلود کرتے ہوتے عدالت اور حق کی جھوٹی حمایت کرتے ہیں درحالنکہ ان نظریات میں اللہ پر ایمان اور عقیدے کے بارے میں کسی قسم کا کوئی ذکر نہیں ملتا ہے ؛ اس قسم کے باطل نظریات ہر قوم کی ثقافت، تاریخ اور سیاست کو نابودی کی طرف دھکیل دیتے ہیں۔
1048891
نظرات بینندگان
captcha