تيونس كی حكومت سلفی شدت پسندوں سے مساجد كا كنٹرول ختم كرنا چاہتی ہے

IQNA

تيونس كی حكومت سلفی شدت پسندوں سے مساجد كا كنٹرول ختم كرنا چاہتی ہے

21:31 - July 11, 2012
خبر کا کوڈ: 2366513
بين الاقوامی گروپ : تيونس كی مذہبی امور كی وزارت ايسے قانونی اقدامات كر رہی ہے جس كے ذريعے مختلف شہروں كی مساجد كو سلفی شدت پسندوں كے كنٹرول سے نكال لے گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے kapitalid نیٹ ورك سے نقل كيا ہے تيونس كی وزارت مذہبی امور كے حكام نے كہا ہے كہ حكومت سختی كے ساتھ سلفيوں كے مقابلے میں كھڑی رہے گی ۔ انہوں نے كہا انقلاب كے بعد بہت ساری مساجد پر شدت پسند سلفيوں نے قبضہ كر ليا ہے اور ان كی كوشش ہے كہ ملك میں وھابيت كو فروغ ديا جائے ليكن حكومت شدت پسند عقائد كی تبليغ كے مقابل سختی سے كھڑی ہو گی ۔ ۔
انہوں نے مزيد كہا : ابھی تك وزارت مذہبی امور كی كوششوں سے ملك كی زيادہ تر مساجد پر كنٹرول حاصل كرليا ہے ۔ ليكن ابھی تك مختلف شہروں میں 18 مساجد شدت پسند سلفيوں كے قبضے میں ہیں ۔ ہم بہت جلد وزارت انصاف اور وزارت داخلہ كے ذريعے ان مساجد سے سلفيوں كو نكال باہر كریں گے۔
1050132


نظرات بینندگان
captcha