سندھ میں اسلامی تربيتی وركشاپ كا اہتمام

IQNA

سندھ میں اسلامی تربيتی وركشاپ كا اہتمام

23:41 - July 11, 2012
خبر کا کوڈ: 2366595
علم و فكر گروپ : مجلس وحدت مسلمين پاكستان كے يوتھ ونگ كے زير اہتمام سندھ كے شہر "گھوٹكی" میں اسلامی تربيتی وركشاپ كا انعقاد كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ جنوب مغربی ايشيا كی رپورٹ كے مطابق ، جوانوں كی بڑی تعداد كی موجودگی میں منعقد ہونے والی اس وركشاپ میں شہر كے خطيب حجت الاسلام والمسلمين "سيد عباس حسينی" نے خيال ظاہر كيا ہے كہ جوان ہر قوم كا قيمتی سرمایہ ہیں اور دشمن ثقافتی يلغار كے ذريعے جوانوں كو مورد حملہ قرار دينا چاہتا ہے لہذا اس صورتحال كو مدنظر ركھتے ہوئے جوانوں كو تقوی اختيار كرنا چاہيئے تاكہ مغربی سازشوں كو ناكام بنا جاسكے ۔
واضح رہے کہ پاکستان کے شمالی شہر گلگت میں بھی جعفریہ سٹودنٹ آرگنائزیشن کی جانب سے اسلامی تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں تربیتی امور کے ماہر "سید تصور کاظمی" نے طلباء پر عائد ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی ہے ۔
1050487
نظرات بینندگان
captcha