ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ جنوب مغربی ايشيا كی رپورٹ كے مطابق ، اس تعليمی كورس كے دوران مذہبی خطيب حجت الاسلام و المسلمين كامران عمرانی نے اس عظيم كتاب میں ذكر شدہ مكارم اخلاق کے تفصيلی بيان اور عوام کو ان دعاؤوں کی تعلیم کے لیے اقدام کیا ہے ۔
انہوں نے ماہ رمضان کی برکتوں سے استفادےكے بارے میں خيال ظاہر كيا : مسلمان امام زين العابدين (ع) كی دعاؤوں پر مشتمل كتاب صحيفہ سجادیہ كے ذريعے ماہ رمضان كی بركتوں سے مستفيض ہو سكتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ یہ تعلیمی کورس لاہور سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی بڑی تعداد کی موجودگی میں 7،8،9 تاریخ کے دنوں میں نماز عشا کے بعد منعقد کیا جائے گا۔
1050499